Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقہ میں اقتصادی ترقی کے لیے 40 ملین ڈالر کے معاہدے

یوگنڈا کے ساتھ 150 ملین ڈالر کا تین سالہ فریم ورک معاہدہ ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن نے بین الاقوامی بینکوں اور اداروں کے ساتھ متعدد معاہدے کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض میں اسلامی بینک گروپ کے 49 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
بینک آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ مشرقی اور جنوبی افریقہ میں اقتصادی ترقی اور تجارتی فنانسنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کےلیے 40 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کے ساتھ بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ جس کا مقصد  عرب ممالک کےلیے ’ایڈ فار ٹریڈ انشیٹو فار عرب کنٹریز‘ کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے ساتھ چھوٹی اور درمیانے درجے کی ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو عرب سمٹ کی حمایت اور سپانسر شپ کی فراہمی ہے۔
طے پانے والے معاہدوں میں یوگنڈا کی حکومت کے ساتھ توانائی، زراعت اور صحت جیسے اہم شعبوں کی مدد کے لیے 150 ملین ڈالر کا تین سالہ فریم ورک معاہدہ ہے۔
اس کے علاوہ یوکرین بحران کے اثرات سے بچانے کے لیے ٹریڈ فنانس پروگرام کے تحت افریقی ایکسپورٹ امپورٹ بینک اور افریکسم بینک کے ساتھ 250 ملین ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ شامل ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: