Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی امریکی سفیر کو بولنگ ٹِپس، ڈونلڈ بلوم کی بیٹنگ

یکم جون سے امریکہ میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ 
اس حوالے سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانےکے زیراہتمام خصوصی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا گیا۔
امریکہ کے سفارت خانے کے مطابق تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر آل راؤنڈر شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے امریکی سفیر کو سفارت خانے کی خصوصی گیند پر بولنگ ٹِپس دیں جبکہ ڈونلڈ بلوم نے بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم نے امریکی سفیر کو دستخط شدہ کرکٹ بیٹ اور ٹیم کی جرسی پیش کی۔
ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی ٹیم کو سفارت خانے کی جانب سے یادگاری کرکٹ بال اور ایک آٹوگراف شدہ سوفٹ بال بیٹ پیش کیا۔

شیئر: