Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں پھولوں کی نمائش سیاحوں کی توجہ کا مرکز

’فلاور کارپٹ 5206 مربع میٹر رقبے پر تیار کیا گیا ہے جس میں 10 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں واقع الردف پارک میں پھولوں کی منفرد نمائش جاری ہے جسے دیکھنے رہائشیوں کے علاوہ ملک بھر سیاح اور ماہرین زراعت کھنچے چلے آرہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف کو دنیا میں پھولوں اور رومانس کا شہر کہا جاتا ہے۔
ان دنوں شہر میں جاری پھولوں کی رنگا رنگ نمائش میں مختلف اقسام کے پھولوں سے دنیا کا سب سے برا فلاور کارپٹ عوام و خواص کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
نمائش میں پھولوں سے مختلف نمونے تیار کئے گئے ہیں جو علاقائی ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں۔
طائف میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’فلاور کارپٹ 5206 مربع میٹر رقبے پر تیار کیا گیا ہے جس میں 10 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں‘۔

میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’طائف کے پھول معیار اور خوبصورتی میں نہ صرف خلیج بلکہ دنیا بھر میں اپنا ثانی نہیں رکھتے‘۔
’ہم چاہتے ہیں کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والے خوبصورت پھول دنیا بھر میں پھیلا دیئے جائیں‘۔
طائف فلاور فیسٹول ہر سال پھول توڑنے کے موسم میں منعقد ہوتا ہے اور یہ 40 دن تک جاری رہتا ہے۔

شیئر: