’ایڈیٹنگ کے 50 روپے کاٹو‘، کیا عرفی جاوید نے سر منڈوا لیا؟
منگل 14 مئی 2024 12:40
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
انڈین انٹرنیٹ سٹار اور انفلیواینسر عرفی جاوید آئے دن ٹاپ ٹرینڈز اور خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اس کی وجہ اکثر ان کے لباس کے منفرد ڈیزائنز ہوتے ہیں۔
عرفی جاوید ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں اور اس بار وجہ ان کا ’ہیئرسٹائل‘ ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے سر پر بال نظر نہیں آ رہے۔ تصویر پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ عرفی نے فلٹر کا استعمال کیا ہے۔
یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
سبھجیت نامی صارف نے لکھا ’بدترین ایڈیٹنگ، تصویر میں چند لمبے بال واضح دکھائی دے رہے ہیں۔‘
راہول نے لکھا ’یہ کیا ہے؟ بس یہی دیکھنا باقی تھا۔‘
ایک اور صارف نے لکھا ’عرفی نے ایڈیٹر کو پیسے نہیں دیے۔‘
سونالی لکھتی ہیں ’ایڈیٹر کے 50 روپے کاٹو۔‘
عرفی جاوید کو اکثر سوشل میڈیا پر متنازع تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سٹار کئی انڈین ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور انہیں 2021 میں بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون سے شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر مشہور ہوئیں۔