Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دنیا کی اہم ترین طاقت، تعلقات بلند ترین سطح پر: چینی سفیر

چینی سفیر کے مطابق دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر سے سے تجاوز کر گئی ہے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں چینی سفیر چانگ ہو کا کہنا ہے کہ ’مملکت اور چین کے مابین تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، چین کے نزدیک سعودی عرب دنیا کی اہم ترین طاقت ہے۔‘
العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ’مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لیے چین کے لیے سعودی عرب ایک بڑا اور اہم تجارتی شریک ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں  دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر سے سے تجاوز کر گئی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب اور چین کے مابین تمام امور میں تعاون جاری ہے جن میں سکیورٹی و فوجی شعبے شامل ہیں۔‘
انہوں مزید کہا کہ ’پرامن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی پرامید ہیں۔‘
چینی سفیر نے کہا کہ بیجنگ جلد چین کی سرپرستی میں سعودی، ایرانی مصالحتی کمیٹی کے نئے اجلاس منعقد کرنے کا ارادرہ رکھتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’بیجنگ معاہدے پرعمل درآمد کے لیے کمیٹی کا نیا سالانہ اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے۔‘
’تہران اور ریاض کے مابین تعلقات میں بہتری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تاریخی مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔‘

شیئر: