Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفر میں کفایت شعاری اپنانے کے  6 خاص ’نسخے‘

جب کبھی تعطیلات کا پروگرام بنائیں تو سیزن کے تہوار پر ضرور توجہ رکھیں۔ فوٹو عرب نیوز
اگر آپ رواں سال سفر کی تیاری یا منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ تو ہم یہاں سفری اخراجات میں مناسب اقدامات اور کفایت شعاری اپنانے کے چھ خاص ’نسخے‘ آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

سفر کے لیے عام دنوں کا انتخاب

سفر کے لیے عام دنوں کا انتخاب ہمیشہ سے زیادہ کفایتی ثابت ہوتا ہے کیونکہ سیزن کے لحاظ سے عام دنوں میں ہر جگہ پر مصارف کم ہوتے ہیں۔ جب کبھی آپ تعطیلات کے لیے پروگرام بنائیں تو سیزن کے تہوار پر ضرور توجہ مرکوز رکھیں جیسے آنے والی عیدالاضحی کے موقع پر تعطیلات کے اوقات۔
اولین فرصت میں سفر کی بکنگ

ایڈوانس بکنگ کرانے سے آپ کو ہوائی جہاز کی ٹکٹ کم نرخ  پر دستیاب ہو سکتے ہیں،اپنی نشست اولین فرصت میں محفوظ کرا لیں۔اکثر ایئر لائنز روانگی کی تاریخ سے مہینوں قبل بکنگ کرانے پر ارزاں ٹکٹ جاری کرتی ہے۔ مناسب ریٹ کے فضائی ٹکٹ کے لیے سعودی عرب فضائی ٹکٹ کی ویب سائٹ almosafer.com استعمال کی جا سکتی ہے۔

دوران سفر ای سم کا استعمال

موبائل فون کے استعمال میں مہنگی رومنگ فیس اور مقامی سم کارڈز کی خریداری کی زحمت سے بچنے کے لیے Airalo کی طرح ای سم کا استعمال کریں۔ یہ سم آپ کو مقامی نرخوں کے مطابق مقامی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

مختلف رہائشی مقامات آزمائیں

تعطیلات گزارنے کے لیے منزل کے تعین کے وقت رہائش کی تلاش میں روایتی ہوٹلوں کے متبادل پر غور کریں، اکثر چھٹیوں کے دوران تفریحی مقامات پر کرائے بڑھ جاتے ہیں جو  قیام کی  سہولت حاصل کرنے کے لیے اقتصادی بوجھ لگتے ہیں۔ آپ ویب سائٹ skift.com سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

سوٹ کیس کو ہلکا رکھیں

دوران سفر اپنے ہمراہ وہی سامان رکھیں جو آپ کی ضرورت کے مطابق ہو اس عمل سے ایک تو آپ ائیرلائنز کو اضافی چارجز کی ادائیگی سے بچ سکتے ہیں اور دوسرا یہ کہ زیادہ سامان کی وجہ سے بوجھ کی زحمت بھی نہیں اٹھانا پڑے گی اور اس طرح پیسے اور پریشانی دونوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

سفر میں دوستوں سے اشتراک

دوستوں کے ساتھ سفر کرنے کا عمل ہمیشہ اخراجات کم رکھتا ہے۔خاص طور پر رہائش اور کھانے پینے کے اخراجات یکساں طور پر حصے میں آتے ہیں جس سے بچت کا پہلو نکلتا ہے۔ دوران سفر دوستوں کے ساتھ اخراجات کو بانٹنے کے لیے stc pay's Qattah ایپلی کیشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: