Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا، امریکہ سے سیریز میں مایوس کن شکست

امریکہ نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے (فوٹو: یو ایس اے کرکٹ)
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل امریکہ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو 6 رنز سے  شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
ٹیکسس کے پرائرے ویو سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو نے 36، شکیب الحسن نے 30 جبکہ توحید ہری دوئے نے 25 رنز بنائے۔
امریکہ کی جانب سے علی خان نے تین، ساؤربھ نیٹراوالکر اور شیڈلی وین شال ویک نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
امریکہ کی جانب سے کپتان موننک پٹیل نے 42، ایرون جونز نے 35 جبکہ سٹیفین ٹیلر نے 31 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے شوریفُل اسلام، مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں عمدہ بولنگ کرنے پر فاسٹ بولر محمد علی کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل 21 مئی کو کھیلے گئے سیریز کے پہلے  میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: