Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج ’کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے زمزم اپنی رہائش پر منگوائیں

عازمین کو مملکت آمد اور روانگی پر بھی زمزم فراہم کیا جاتا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو ان کی رہائش تک آب زمزم کی فراہمی یقینی بنا ئے ہوئے ہے۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’120‘ میں الزمازمہ کمپنی میں فیلڈ سروس سینٹرز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر ڈاکٹر محمد سرحان نے بتایا’ اگر کسی وجہ سے عازمین حج کو آب زم زم ان کی رہائش پر فراہم نہیں ہورہا تو وہ اپنے کارڈ کے ‘کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے آرڈر دے سکتے ہیں۔ انہیں زم زم  ان کی رہائش پر فراہم کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا’عازمین کے استقبالیہ مراکز پر 330 ملی لٹرزم زم کی بوتل فراہم کی جا رہی ہے۔ مملکت سے واپسی پر بھی انہیں زم زم فراہم کیا جاتا ہے ہے تاکہ حجاج اچھی یادوں کے ساتھ مملکت سے روانہ ہوں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: