Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتصادی اصلاحات اور روشن مستقبل، سعودی عرب کی A1 ریٹنگ برقرار

’سعودی حکومت نے 2016 سے وسیع پیمانے پر اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے سعودی عرب کی  کریڈٹ رینکنگ کوA1 پر برقرار رکھا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موڈیز نے سعودی عرب کی معیشت اور مستقبل کو روشن قرار دیا ہے۔
موڈیز نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت نے 2016 سے وسیع پیمانے پر اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے‘۔
’حکومتی پالیسیاں ملکی معیشت اور مالی سیاست  ہمیشگی، استحکام اور اقتصادی تنوع کو سہارا  دے رہے ہیں‘۔
موڈیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے میگا پروجیکٹ قومی آمدنی میں اضافے کے لیے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
موڈیز نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نان آئل شعبے کے فروغ کے لیے انتہائی اہم اور سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے‘۔
 

شیئر: