Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کو اذیت پہنچانے پر 5 سال قید اور 10 ملین ریال جرمانہ

’جان بوجھ کر جانور کو گاڑی سے کچلنا جرم ہے جس پر مذکورہ سزا ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ماحولیات میں جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی کمیٹی کے سربراہ احمد العمری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قوانین کے بموجب جانوروں کو اذیت پہنچانا قابل سزا جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جرم کی نوعیت کے حساب سے اس پر 5 سال قید اور 10 ملین ریال جرمانہ تک ہوسکتا ہے‘۔
انہوں نے جانوروں کو اذیت پہنچانے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جانور پالنے والوں کو چاہئے کہ وہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں ‘۔
’بصورت دیگر اگر جانور کے ساتھ حسن سلوک نہیں کیا جاسکتا تو انہیں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گاڑی چلاتے وقت اکثر بلیاں حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں‘۔
’تاہم جان بوجھ کر جانور کو گاڑی سے کچلنا جرم ہے جس پر مذکورہ سزا ہوسکتی ہے‘۔

شیئر: