Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی امداد پر مشتمل 200 ٹرک غزہ کے لیے روانہ

’انسانی امداد پر مشتمل ٹرک کرم أبو سالم کراسنگ سے سرحد عبور کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
انسانی امداد سے لدے 200 ٹرک آج بارڈر کراس کرکے غزہ روانہ ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے متعدد دن سے کراسنگ بند تھی جس کے باعث انسانی امداد کی ترسیل معطل ہوگئی۔
مصری ذرائع نے کہا ہے کہ ’انسانی امداد پر مشتمل ٹرک کرم أبو سالم کراسنگ سے سرحد عبور کر رہے ہیں‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’ٹرکوں میں غذائی امداد کے علاوہ ادویہ ہیں جبکہ 4 ٹرکوں میں ایندھن ہیں جو غزہ کے ہسپتالوں تک پہنچایا جائے گا‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’غزہ جانے والے ٹرکوں میں سے ہر ٹرک میں15 سے 20 ٹن سامان موجود ہے‘۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے کہا ہے ’غزہ میں تقسیم کرنے کے لیے اس کے پاس امداد کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے‘۔
 

شیئر: