Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فیشن انڈسٹری کا حجم 92.3 ارب ریال

منشآت آبزرویٹری نے 2024 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ پیش کر دی ہے (فوٹو اخبار 24)
سعودی جنرل اتھارٹی فار سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (منشآت) نے کہا ہے کہ مملکت فیشن انڈسٹری کا حجم 92.3 ارب ریال ہے جس میں مقامی فیشن مارکیٹ کا حصہ 46.9 ارب ریال ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ’منشآت آبزرویٹری‘ نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ میں بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں انٹرنیشنل برانڈز پر اخراجات 27.4 ارب ریال تک پہنچ  گئے۔
یہ اعداد وشمار 2021 سے 2025 تک اس شعبے میں 48 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
سعودی فیشن اتھارٹی کے  سی ای او بورک چاکماک نے مقامی ڈیزائنرز کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری افراد کے وژن کے باعث جاری پیش رفت اور سعودی فیشن کے عالمی سطح پر اثرات کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں مشرق وسطٰی کے وینچر کیپیٹل سیناریو کے حوالے سے بتایا گیا کہ 2024 کے دوران  سٹارٹ اپس میں 900 ملین ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کا مارکیٹ شیئر 65 فیصد ہے۔
رپورٹ میں اس شعبے میں کامیاب سرمایہ کاروں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے انٹرویو بھی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: