ریاض فیشن ویک میں معروف مقامی برانڈ حصہ لیں گے
جمعرات 19 اکتوبر 2023 20:03
برانڈز فیشن شو میں مملکت کے 30 فیشن ڈیزائنر حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں منعقد ہونے والا فیشن ویک 20 سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق دنیا بھر کے فیشن سے منسلک برانڈ کی توجہ حاصل کرنے والوں کے ہمراہ اس شو میں مملکت کے 30 فیشن برانڈز حصہ لے رہے ہیں۔
فیشن ویک کا آغاز گالا ڈنر اور آشی سٹوڈیو کے ایک شو سے ہوگا۔ اگلے تین دنوں میں سعودی عرب کے فیشن برانڈ اپنے نت نئے ڈیزائنوں کی نمائش کریں گے۔
فیشن شو میں حصہ لینے والے برانڈز میں عدنان اکبر فیشن ویئر1970 میں قائم کیا گیا اور مملکت میں اس معروف برانڈ کے تیار کئے گئے خوبصورت لباس کے ساتھ ساتھ عروسی ملبوسات کے لیے جانا جاتا ہے۔
مملکت میں ملبوسات کی دنیا میں اپنی عمدہ شناخت رکھنے والی تیما عابد کا نام دو دہائیوں سے زیادہ پرانا ہے۔جدہ سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر کہتی ہیں کہ وہ ایسے پرتعیش ملبوسات بنانا پسند کرتی ہیں۔
فیشن ڈیزائنر یوسف اکبر ایوارڈ یافتہ ہیں اور لباس کے برانڈ میں خواتین کے لیے اخلاقی اور پائیدار فیشن پر زیادہ فوکس کرتے ہیں۔
اتولیہ حکایات کے نام سے معروف برانڈ جدہ میں مقیم بہنوں عبیر اور علیہ عریف کی طرف سے قائم کیا گیا ہے اور اس برانڈ کو عالمی سطح پر سعودی 100 برانڈز سے شہرت ملی جب گذشتہ سال ان کے ڈیزائن امریکہ لے گئے۔
اس برانڈ کا مشن مشرق وسطی کے فیشن کو عصری ڈیزائنوں کے ذریعے بین الاقوامی طور پر جدید ترین رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔