Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ہائی سکول کے امتحانات کے پیپر لیک کرنے پر 10 افراد گرفتار

’گرفتار شدگان میں سے 4 کا تعلق وزارت تعلیم سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی پولیس نے ہائی سکول کے پیپر لیک ہونے پر 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی اخبار الرای کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 4 کا تعلق وزارت تعلیم سے ہے جبکہ 6 افراد سوشل میڈیا پر لیک ہونے والے پیپر فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔
کویتی پولیس نے کہا ہے کہ ’سائبر کرائم کے انسداد کے لیے کام کرنے والے ادارے کے تعاون سے کارروائی کی گئی ہے‘۔
’پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملتے ہیں وزارت تعلیم کے تعاون سے ملوث افراد کی تلاش شروع کی گئی اور ریکارڈ وقت میں گرفتاریاں ہوئی ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’نظام تعلیم کو شفاف اور معیاری رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام افراد تعاون کریں ‘۔
گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔

شیئر: