Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کا اصل احتساب ہم کریں گے ،بلاول

  کراچی ...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف گملا سیاستدان ہیں اور سفارش کے ذریعے آگے آئے۔ ان کا اصل احتساب 2018ءمیں بننے والی پیپلزپارٹی حکومت کرے گی۔ ایک بیان کے مطابق بلاول نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں جس کے باعث جمہوریت مستحکم ہوئی۔ شریف برادران را ئیونڈ محلات کی قیمت40لاکھ روپے بناکر عوام کو بے وقوف نہ بنائیں۔ابھی صرف ایک چوری پکڑی گئی ہے ڈاکے تو آگے ظاہر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا احتساب تو ہو رہا ہے لیکن ان کا اصل اور کڑا احتساب 2018ءکے عام انتخابات کے بعد بننے والی ہماری حکومت کرے گی تاکہ ان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھاکر ان کا اصل چہرہ عوام کو ظاہر کر دیں۔

 

شیئر: