Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن: شاہی تقریب میں شہزادی رجوۃ کی سرخ گاؤن میں شرکت  

ہاتھ کی کڑھائی والا سرخ گاؤن سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی کا ڈیزائن کردہ ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
اردن کی شہزادی رجوۃ الحسین، جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے، نے شاہ عبداللہ کی بادشاہت کی سلور جوبلی تقریبات میں اپنے شوہر ولی عہد حسین کے ہمراہ شرکت کی۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادی رجوۃ نے عمان میں ہونے والی اس تقریب کے لیے سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی کا ڈیزائن کردہ ہاتھ کی کڑھائی والا سرخ رنگ کا خوبصورت گاؤن پہن رکھا تھا۔

 شاہی جوڑا موسم گرما میں پہلے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ایک سال قبل شہزادی رجوۃ الحسین نے شادی سے قبل اپنی مہندی کی تقریب میں بھی سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی کا ڈیزائن کردہ گاؤن پہنا تھا۔
ہاؤس آف ھنیدہ کو اردن کی ہاشمی بادشاہت کی 25ویں سالگرہ کی سلور جوبلی کی خصوصی تقریب کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

شاہ عبداللہ کی بادشاہت کی سلور جوبلی تقریب میں شہزادی رجوۃ شریک تھیں۔ فوٹو انسٹاگرام

ھنیدہ برانڈ کی انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا گیا ہے ’ہمیں شہزادی رجوۃ الحسین کے لیے شاندار انداز کا لباس تیار کرنے پر فخر ہے، جسے اس تاریخی موقع پر خصوصی طور پر ھنیدہ الصیرفی نے ڈیزائن کیا ہے اور یہ گاؤن اردن کے کاریگروں کے ہنر مند ہاتھوں سے تیار کیا گیا ہے۔
اردن کی شہزادی رجوۃ الحسین کے لیے لباس ڈیزائن کرنا ہمارے لئے انتہائی فخر اور خوشی کی بات ہے، اس لباس کے ذریعے ہم اپنی شناخت اور ورثے کی شاندار قومی روایات کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

 شہزادی رجوۃ کے لیے شاندار انداز کا لباس تیار کرنے پر فخر ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

گزشتہ ہفتے شہزادی رجوۃ کی پہلی سرکاری تصاویر جاری کی گئی تھیں جن میں وہ امید سے نظر آ رہی تھیں۔
یہ تصاویر شہزادی رجوۃ  اور اردنی ولی عہد شہزادہ حسین  کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یکم جون کو جاری کی گئی تھیں۔ یہ شاہی جوڑا موسم گرما میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہا ہے۔

شیئر: