Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کی طرف سے کرکٹ ٹیم کیلئے عمرے کا اعلان

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاکستان اور ہند کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دیکھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی سے متعلق عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم یلغار کی ٹیم کے ہمراہ میچ دیکھا۔ آرمی چیف نے قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وکٹری کا نشان بھی بنایا۔ دریں اثناء جنرل باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے عمرے کا اعلان کیا ہے۔بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی چیز ٹیم ورک کو شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستان ہر خطرے کے خلاف ایک ٹیم کی مانند ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھی تاریخی فتح پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

شیئر: