Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا ’یوکرین سے لانچ کیے گئے‘ 36 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 36 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے جنہیں یوکرین نے روس کے جنوب مغرب میں کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے لانچ کیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر بتایا کہ ’15 ڈرون یوکرین کی سرحد سے متصل کرسک کے علاقے میں تباہ کیے گئے جبکہ نو (ڈرونز) کو لیپٹسک کے علاقے میں مار گرایا گیا، جو ماسکو سے کئی سو کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
بیان کے مطابق ’چار ڈرونز جنوب مغربی روس کے وورونز اور برائنسک کے علاقوں میں اور دو اوریول اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے گئے۔‘
لیپٹسک اور برائنسک علاقوں کے گورنرز نے اپنے ٹیلی گرام چینلز پر کہا کہ ’حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بڑا نقصان ہوا۔‘
روئٹرز آزادانہ طور پر ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکا۔ یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

شیئر: