Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مشرق وسطی میں کشیدگی سے ’ہر قیمت‘ پر بچا جائے‘

اردن کے فرمانروا اور فرانسیسی صدر نے اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے اتوار کو ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ’ہر قیمت پر‘ علاقائی فوجی کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی پریڈینسی کے بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں رہنماوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کریں، آبادی کی سلامتی کی ضمانت کےلیے انتہائی ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ٹیلی فونک رابطہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فوجی کشیدگی کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ 
یاد رہے سنیچر کو فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیجورن نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
 دونوں رہنماؤں نے تمام فریقین پر زور دینے پر اتفاق کیا کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں تاکہ علاقائی کشیدگی جس کے خطے میں دیگر ممالک کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں، کو روکا جائے۔
 فرانسیسی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور فرانس غزہ میں دیرپا جنگ بندی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

شیئر: