Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ : اماراتی فیلڈ ہسپتال میں اسٹار لنک ٹیکنالوجی کے ذریعے مشاورت

دنیا کے معروف ماہرین کے ساتھ 20 مشاورتی سیشن منعقد کیے گئے(فوٹو: وام)
غزہ میں اماراتی فیلڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سنیچر کو کہا ہے کہ’ اس نے اسٹار لنک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے متعدد پیچیدہ کیسز میں ریموٹ مشاورت کی ہے‘۔
اماراتی طبی عملے نے بچوں سمت متعدد مریضوں کا میاب علاج کا اوراس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے معروف ماہرین کے ساتھ 20 مشاورتی سیشن منعقد کیے جو دنیا بھر کے ڈاکٹروں کوریموٹ مشاورت فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔
وام کے مطابق فیلڈ ہسپتال کے مشاورتی سیشنز میں پچاس کیسز پر مشاورت کی گئی جس کے نتیجے میں مریضوں کے لیے موزوں علاج تجویز ہوا۔ کچھ کو مزید علاج کے لے امارات کے طبی مراکز بھیج دیا گیا۔
یہ اقدام غزہ کے ہیلتھ کیئر شعبے کی مدد کےلیے امارات کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ سات ماہ قبل اماراتی فیلڈ ہسپتال میں اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس فراہم کی گئی تاکہ طبی مشاورت فراہم کی جا سکے۔

شیئر: