ریاض کی پروازوں کے لیے ایمریٹس کے جدید بوئنگ 777 طیارے
28 شہروں میں پریمیم اکانومی کلاس کی خدمات پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے یکم اکتوبر 2024 سے مزید دو شہروں زیورخ اور ریاض میں نئے بوئنگ 777 طیاروں کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو جاری ایک بیان میں ایمریٹس نے کہا کہ وہ جنیوا اور برسلز کی پروازوں میں بھی جدید کیبنز والے بوئنگ 777 طیارے شامل کرے گی۔
ایمریٹس آندہ دنوں میں بوئنگ 777 پر اپنی پریمیئم اکانومی ؤاور جدید بزنس کلاس کیبن کی پیش کش کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایمریٹس کی زیورخ کےلیے یکم اکتوبر 2024 سے اپنی پروازوں ای کے 85 اور ای کے 86 کےلیے جدید کیبن والے بوئنگ 777 طیارے چلائے گی۔
ایمرٹس کے جدید کیبن والے بوئنگ 777 طیارے پہلی بار یکم اکتوبر 2024 سے ای کے 819 اور ای کے 820 پروازوں کے ذریعے ریاض میں بھی لینڈ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایمریٹس کی پریمیم اکانومی کلاس مشرق وسطی اور جی سی سی میں دستیاب ہوگی۔
جبکہ جنیوا 22 ستمبر 2024 سے ایمریٹس نیٹ ورک کا پہلا شہر ہو گا جو تمام پروازوں پر پریمیم اکانومی نشستیں اور نئے بزنس کلاس کیبن پیش کرے گا۔
9 اکتوبر 2024 سے ایمریٹس دوسرے جدید کیبن والے بوئنگ 777 طیارے کو برسلز کی پروازوں کے لیے چلائے گی۔
اس سال کے آخر تک 28 شہروں میں پریمیم اکانومی کلاس کی خدمات پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔
ایمریٹس اب تک 25 طیاروں کو جدید بنا چکی ہے اور دسمبر 2024 تک مزید 17 طیاروں کو جدید انداز میں تیار کیا جائے گا۔