سعودی عرب کے ریاض ریجن میں ایک غیر ملکی نے جھگڑے کے بعد اپنی اہلیہ پر حملہ کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
محکمہ امن عامہ کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں بتایا گیا کہ’ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے حوالے سے واقعہ میں ملوث سوڈانی شہری کواہلیہ پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’واقعہ کے حوالے سے قانونی طریقہ کار مکمل کیا گیا ہے‘۔