Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیتی مہم

مہم کے تحت 10 لاکھ سعودیوں کو اے آئی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے وزارت تعلیم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ مہم ’سمائی‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریاض کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مرکز میں منعقد ہونے والی عالمی مصنوعی ذہانت سمٹ کے تیسرے ایڈیشن میں وزیر تعلیم یوسف البنیان اور سعودی مصنوعی ذہانت اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے مہم ’سمائی‘ کا اعلان کیا۔
مہم کا مقصد دس لاکھ سعودی مرد وخواتین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ اس شعبے میں انکی صلاحیتوں کو مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اجاگر کیا جاسکے۔
مہم کے ذریعے سعودی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے بارے میں مستقل بنیادوں پر تعلیم دی جائے گی ۔ اس ضمن میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ تعلیمی مہم میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے بھی تعاون کیا جائے گا۔

شیئر: