Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کی پارٹنر جارجینا روڈریگز سعودی پرفیوم ’ لاورن‘  کی نئی خوشبو  کے ساتھ

نئے پرفیوم کی تشہیر میں ارجنٹائنی ماڈل انسٹاگرام پر نئی بوتل کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
ارجنٹائن کی ماڈل جارجینا روڈریگز ایک بار پھر سعودی عرب میں ایک نئی خوشبو ’لاورن‘ پرفیوم کے ساتھ ماڈلنگ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سینس کے نام سے یہ اس برانڈ کے نئے پرفیوم کی تشہیر کے لیے انسٹاگرام پر سینس کی ایک بوتل کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
خواتین کی پسند کے اس نئے پرفیوم کی قیمت صرف 175 ریال رکھی گئی ہے جو اشتہار میں درج ہے۔
لاورن کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ نیا پرفیوم سینس ڈالیا ایزیم اور روڈریگز کے درمیان ایک سال سے زیادہ جاری رہنے والے تعاون کا نتیجہ ہے اور اس میں 740 سے زیادہ نمونوں کی تخلیق شامل ہے۔
جارجینا روڈریگز نے ایک بہترین امتزاج کا انتخاب کیا جو نسوانیت کے احساس کو پرفیوم کی بوتل کے ساتھ پیش کرتا ہے۔
اس نئے پرفیوم میں بلیک کرینٹ، مینڈارن، جیسمین، کیشمی اور اورینج بلسم کی خوشبوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔

لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے مارچ 2023 میں لاورن کے ساتھ مل کر برانڈ کی ایک نئی خوشبو ’بلیو لاورن‘ کی تشہیر کی تھی۔

شیئر: