Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے امدادی سامان سے لدے 6 طیارے لبنان بھیج دیے

متحدہ عرب امارات نے اتوار کو لبنانی عوام کی مدد کےلیے چھ طیارے بیروت بھیجے ہیں جن پر تقریبا 250 ٹن امدادی اشیا، طبی سامان، خوراک اور خیمے لدے ہیں۔
وام کے مطابق ان طیاروں میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزین، انٹرنیشنل ریڈ کریسینٹ کے تعاون سے فراہم کیے جانے والا سامان موجود ہے۔
 یا د رہے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ اقدام امارات کی لبنان کو اس کے موجودہ چیلنجوں میں کی سپورٹ کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
 لبنانی عوام کی سپوتٹ کے لیے قومی سطح پر ’متحدہ عرب امارات لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘ کے عنوان سے مہم بھی شروع کی گئی۔
یہ مہم منگل 8 اکتوبر سے پیر 21 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں امارتی شہریوں اور تنظیموں کے ساتھ سرکاری اور نجی ادارے بھی حصہ لیں گے۔

شیئر: