امارات کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت
ہرقسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتے ہیں ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں کراچی ائیرپورٹ کے قریب سڑک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی الیکٹرک پاور کمپنی سے چینی عملے کو لانے والے ایک قافلے پر حملے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔
وام کے مطابق امارات کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے‘۔
’ہرقسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہےجس کا مقصد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے‘۔
وزارت خارجہ نے پاکستانی حکومت اورعوام، چینی حکومت، عوام اور دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی، تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔