Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کی سالگرہ، ارادھیا ابھیشیک اور ایشوریہ کو دوبارہ ملا پائیں گی؟

کہانی میں تازہ ترین موڑ ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی 13ویں سالگرہ تھی (فوٹو: بالی وڈ لائف)
بالی وڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر عروج پر ہیں۔ اس دوران یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھیشیک بچن اور اداکارہ نمرت کور کے درمیان افیئر چل رہا ہے۔ اس جوڑی کے بارے میں ہر آئے روز ایک نئی افواہ جنم لیتی ہے۔
کہانی میں تازہ ترین موڑ ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی 13ویں سالگرہ تھی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ارادھیا کی سالگرہ منانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں جوڑے کو اپنی بیٹی کی سالگرہ میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، لیکن اس دوران وہ دونوں الگ کھڑے تھے۔ ابھیشیک بیٹی اور اہلیہ کے برابر نہیں بلکہ پیچھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
 ان کی طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب جوڑے نے اننت امبانی کی شادی میں الگ الگ شرکت کی۔ تازہ ترین ایونٹ میں جوڑی کے الگ کھڑے ہونے کے بعد مداحوں کو نہیں معلوم کہ ان کا رشتہ کس طرف جا رہا ہے۔
ویڈیو میں رادھیا اپنی دادی جیا بچن کے قریب نظر آرہی ہیں جب کہ مداح مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
اگرچہ ان دنوں دونوں کی ذاتی زندگی سب سے زیادہ بحث کا موضوع رہی ہے، لیکن ابھیشیک بچن صرف اپنی آنے والی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ پر بات کر رہے ہیں۔
آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ابھیشیک بچن کو دسوی، بریتھ ان دی شیڈوز، اور گھومر جیسے مواد کے ساتھ اپنی اداکاری کو ثابت کرنے کا موقع ملا ہے۔
آئی وانٹ ٹو ٹاک میں انہیں معروف ہدایت کار شوجیت سرکار کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہ ایک ایسے شخص کے کردار میں ہیں جس کے پاس زندہ رہنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔ مداح یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ ان کی تازہ ترین پرفارمنس کیسی ہوگی۔

شیئر: