Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: سیاحتی کشتی کے حادثے میں لاپتہ چار سیاحوں کی نعشیں برآمد، پانچ کو بچا لیا گیا

’سی سٹوری‘ میں31 سیاح اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔ (فائل فوٹو: عاجل)
مصر میں گزشتہ روز بحیرہ احمر کے ساحل پر سیاحتی کشتی کے حادثے میں لاپتہ چار سیاحوں کی نعشیں ملی ہیں۔
بحیرہ احمر کوسٹ گارڈ کے ریجنل انچارج کرنل عمرو حنفی نے منگل کو کہا کہ مزید پانچ لاپتہ افراد کو بچا لیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا ’بیلجیئم کے دو، سوئٹزرلینڈ، مصر اور فن لینڈ کے ایک ایک شہری کو بچا لیا گیا جو 30 گھنٹے سے زیادہ وقت سے پانی میں تھے۔‘
یاد رہے کہ مصری حکام  پیر کو بتایا تھا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک سیاحتی کشتی الٹنے سے برطانوی شہریوں اور دیگر غیرملکیوں سمیت سترہ افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا۔
 سیاحتی کشتی ’سی سٹوری‘ میں31 سیاح اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔
 کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ مصر کے شہر مرسی علم کے شمالی علاقے  شعب سطایح میں پیش آیا۔ 
’سی اسٹوری‘ سیاحوں کو کئی روزہ غوطہ خوری کی لیے 24 نومبر کو مرسی علم کے پورٹ غالب سے روانہ ہوئی تھی جسے 29 نومبر کو الغردقہ پورٹ پر آنا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ، چین، فن لینڈ، پولینڈ اور سپین کے شہری شامل ہیں۔

شیئر: