افریقہ کے ملک گینی میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کی لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو گینی کے دوسرے بڑے شہر این زیرے کورے میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔
ہسپتال کے ڈاکٹر نے نام نہ بتانے کی شرط پر معلومات دی کہ ’ہسپتال میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں۔ کچھ لاشیں فرش پر پڑی ہیں جبکہ مردہ خانہ لاشوں سے بھر چکا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
جدہ کی قدیم دکان جہاں فٹبال سٹار میرا ڈونا بھی آ چکے ہیںNode ID: 882103
-
میسی کے بیٹے تھیاگو کا ارجنٹائن یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈیبیوNode ID: 882291
ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ ’ہلاکتوں کی تعداد لگ بھک 100 کے قریب ہے۔‘
ہسپتال کے ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سٹیڈیم سے باہر تماشائیوں کو لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Many feared dead due to violence after a football match in guinea . pic.twitter.com/1vNVxhvxkz
— Abhishek Kumar Singh (@Abhishe9828896) December 2, 2024