Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: شہزادہ الحسین اور شہزادی رجوہ کا ’سپیچ تھراپی سینٹر‘ کا دورہ

سیڈز آف ہوپ سینٹر حواس خمسہ اور حساسیت کےعلاج کا مرکز ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین نے عمان میں قائم سپیچ تھراپی سینٹر’سیڈز آف ہوپ سینٹر‘ کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق سیڈز آف ہوپ سینٹر حواس خمسہ کے حوالے سے بڑوں اور بچوں میں بولنے کی دشواری اور زبان سے متعلق مسائل اور حساسیت کے علاج کا مرکز ہے۔
اس موقع پر شہزادی رجوہ اطالوی فیشن برانڈ ’ میکس مارا‘ کی سیاہ رنگ کی خوبصورت جیکٹ اور ٹراؤزر میں نہایت خوبصورت اور پروفیشنل نظر آ رہی تھیں۔
شاہی جوڑے نے دورے کے دوران مرکز کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ایکسرسائز کلب کا بھی معائنہ کیا۔
شہزادہ حسین نے انسٹاگرام پر دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میں اور رجوہ ان نوجوان اردنی کارکنوں کے عزم سے متاثر ہوئے جن سے ہم نے ’سیڈز آف ہوپ سینٹر‘ میں ملاقات کی۔
ولی عہد نے مزید کہا ’یہاں نوجوان اردنی سٹاف ایک عظیم مشن کے تحت کام کر رہا ہے جو ضرورت مندوں کی خدمت کے عزم اور ان سے ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہے۔
سیڈز آف ہوپ سینٹر کی ڈائریکٹر آیۃ الجازی نے مرکز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں شاہی جوڑے کو بریفنگ دی۔

سنٹر کی ڈائریکٹر نے مرکز کی بارے میں شاہی جوڑے کو بریفنگ دی۔ فوٹو انسٹاگرام

ڈائریکٹر بخاری نے بتایا یہاں لائے جانے والوں کا مختلف تھراپی کے ذریعے بولنے اور آواز کی خرابیوں کا جائزہ اور علاج کیا جاتا ہے جس میں ٹینشن کے علاوہ بصارت، سماعت،ذائقے یا سونگھنے کی حس کے علاج کے علاوہ زیادہ اور کم حساسیت والے افراد کی دماغی صلاحیتوں کو ابھارانے میں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
شہزادی رجوہ نے بیٹی کی ولادت کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر اکتوبر میں شہزادہ حسین بن عبداللہ  کے ساتھ عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں شرکت کی تھی۔ شہزادی ایمان بنت الحسین کی پیدائش 3 اگست کو ہوئی تھی۔

شیئر: