Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھیلوں کے شعبے کے لیے ’پیس اینڈ سپورٹ‘ انٹرنیشنل ایوارڈ

موناکو میں 14ویں انٹرنیشنل پیس اینڈ سپورٹ فورم کے دوران یہ ایوارڈ دیا ہے۔ فوٹو عرب نیوم
سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے کو عالمی امن کو فروغ دینے میں اپنے کردار کو اجاگر کرنے کے اعتراف میں ’پیس اینڈ سپورٹ‘ انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ایوارڈ اعلیٰ بین الاقوامی سپورٹس تقریبات کی میزبانی سمیت مملکت میں مختلف کھیلوں کے  نفاذ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔
موناکو میں منعقد ہونے والے 14ویں انٹرنیشنل پیس اینڈ سپورٹ فورم  کے دوران یہ ایوارڈ پرنس البرٹ دوم آف موناکو کی سرپرستی میں پیش کیا گیا ہے۔
سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد  نے تقریب میں شرکت کی اور سعودی وزیر کھیل و سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی  کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی نیابت کرتے ہوئے یہ ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اپنے مکتوب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ اور خراج تحسین پیش کیا جو عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے پُرعزم ہیں۔

سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد  نے تقریب میں شرکت کی۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی وزیر کھیل نے مکتوب میں مزید کہا ’سعودی عرب دنیا بھر کے عوام کے درمیان پُرامن رابطے کے لیے کھیلوں کو مؤثر اور عظیم وسیلے کے طور پر عالمی پیمانے میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘

سعودی حکومت عالمی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ فوٹو عرب نیوز

شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے پرنس البرٹ کے علاوہ ورلڈ اولمپینز ایسوسی ایشن کے صدر فرانس کے سابق اولمپئن جوئل بوزو کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جو پیس اینڈ سپورٹ تنظیم  کے پروگرام اور دیگر اقدامات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
 

شیئر: