Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی اور مصری صدور کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور تعلقات کا جائزہ

دونوں رہنماوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے دونوں ملکوں کے دررمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مصری صدر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں مختلف شعبوں خاص طور پر ترقی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وام کے مطابق ملاقات کے دوران امارات اور مصر کے صدور نے باہمی تشویش کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا مشرق وسطی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور غزہ میں انسانی امداد کی  مناسب فراہمی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے خطے میں دیرپا، جامع امن اور استحکام کے حصول کے لیے دو ریاستی حل پرعملدرآمد کےلیے مسلسل کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
امارات کے صدر نے فلسطینی عوام کی سپورٹ میں مصر کی کوششوں اور غزہ جنگ بندی معاہدے کی ثالثی میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔

مصری صدر دورے کے بعد روانہ ہوئے تو شیخ محمد بن زاید نے انہیں رخصت کیا (فوٹو: وام)

دونوں رہنماوں نے لبنان کے نئے صدر جوزف عون کے انتخاب کا خیرمقدم کا اور امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت لبنان میں استحکام کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے شام کے اتحاد، استحکام، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں مصری صدر دورے کے بعد روانہ ہوئے تو امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے انہیں رخصت کیا۔ 

شیئر: