Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزیر دفاع کا امریکہ کے ساتھ مضبوط فوجی تعاون کا اعادہ

کویتی وزیر کو کیمپ کے کاموں اور فوجیوں کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا (فوٹو: کونا)
کویت کے اول نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع و وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کویت اور امریکہ کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کا اعادہ کرنے کےلیے کیمپ بیورنج کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوران کویتی وزیر دفاع  نے یو ایس آرمی سینٹرل اور تھرڈ آرمی کے کمانڈر لیفیٹننٹ جنرل پیٹرک فرینک اور کویت میں امریکی سفیر سے ملاقات کی۔
شیخ فہد یوسف سعود الصباح کو کیمپ کے کاموں اور فوجیوں کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے آپریشنل منصوبں اور مشنوں کا بھی جائزہ لیا۔ کویت اور امریکہ کے درمیان ٹریننگ اور ڈیفنس کو آرڈینیشن پارٹنر شپ کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس دورے میں کویتی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف ایئرمارشل شیخ صباح جابر احمد الصباح اور دیگر سینیئر افسران بھی ہمراہ تھے۔

 

شیئر: