Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر اور وزیراعظم کی صدر ٹرمپ کو مبارکباد، ’شراکت داری آگے بڑھانے کا عزم‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔ (فوٹو: اے پی پی)
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
پیر کی شب نئے امریکی صدر کی جانب عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد شہباز شریف نے ایکس پر لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر بہت زیادہ مبارک باد۔ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہوں۔ ‘
انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ کئی سالوں سے ہمارے دو عظیم ممالک خطے اور اس سے باہر اپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور ہم آئندہ بھی کریں گے۔ میں صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں نئے امریکی صدر کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: