Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخنوں پر منفردڈیزائن بنانے والی جاپانی آرٹسٹ کی ریاض آمد

جاپانی آرٹسٹ اب تک 20 سے زائد مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کر چکی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جاپانی نیل آرٹسٹ ہیکارو موریشیتا جو ناخنوں کے پیچیدہ ڈیزائن بنانے میں ماہر ہیں اپنے اس فن کے ساتھ  رواں ماہ کے آخر میں ریاض آ رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی تخلیقی آرٹسٹ موریشیتا متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں، وہ  23 سے 25 جنوری تک ریاض سے اپنے 2025 کے گلف ٹور کا آغاز کریں گی۔
جاپانی آرٹسٹ اپنے منفرد اور عجیب تخلیقی ڈیزائنز  سے متاثر سعودی خواتین کو خدمات فراہم کریں گی۔
نیل آرٹسٹ نے اپنے خود ساختہ فن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’میں نے اس فن کی شروعات 2019 سےکی اور نیل ڈیزائنر بننے کا فیصلہ کیا۔‘
موریشیتا نے بتایا ’جلد ہی انہیں شہرت مل گئی اور خواتین اپنے ناخنوں کے بارے میں مختلف سوالات پوچھنے لگیں تو میں نے سوچا شاید یہی وہ کام ہے جو مجھے کرنا چاہیے۔‘ 
انہوں نے مزید بتایا ’پہلی بار میں نے اپنی ہمسائی کے ناخنوں کو ڈیزائن کیا، جب میں نے ان کے ناخنوں کی تراش خراش کی، منفرد ڈیزائن بناتے ہوئے اس کام پر پانچ گھنٹے لگے۔
جب میں نے یہ کام مکمل کیا اور وہ کمرے سے باہر گئیں تو میں نے خوشی کا نعرہ لگایا، مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے یہ میرے لیے حقیقی خوشی ہے۔

موریشیتا  نے ایک کارپوریٹ فرم میں تین سال تک سیکرٹری کے طور پر نوکری کے ساتھ ساتھ نیل ٹیکنیشن کے طور پر اپنے اس ہنر کو نکھارنے کے لیے کام جاری رکھا۔ 
ہیکارو موریشیتا نے 2022 میں اپنا پہلا انٹرنیشنل نیل ٹور شروع کیا اور ریاض میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

جاپانی ماہر اب فل ٹائم نیل آرٹسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ جاپان میں ایک معروف جیولری برانڈ ’TAMAMONO‘ کی مالک ہیں۔
ناخنوں کا نیا ڈیزائن تخلیق کرتے ہوئے موریشیتا خود کو ایک رنگین تخلیقی دنیا میں سمجھتی ہیں اور ان کی پوری توجہ اپنے کلائنٹس کے لیے اعتماد پیدا کرنا ہوتا ہے۔

جاپانی فنکارہ نے بتایا ’ انہوں نے روسی آرٹسٹوں کے کیوٹیکل ورک، جاپان کے کاؤائی اور کوریا کے گیارو چارم نیل ڈیزائنز کو ملا کر ایک منفرد انداز تخلیق کیا ہے۔
میں اپنے گاہکوں کی شخصیت کو ان کے نیل ڈیزائن میں ظاہر کرتی ہوں جو کہ مجھے بے حد پسند ہے۔

موریشیتا کے تخلیق کردہ زیادہ تر ناخن پینٹ کرنے کا انداز اور ڈیزائن کرسٹل انداز میں نظر آتے ہیں جس کی عام قیمت 1100ریال سے شروع ہوتی ہے۔
جاپانی آرٹسٹ اب تک 20 سے زائد مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کر چکی ہیں اور 13 ممالک میں 115 سے زیادہ دورے کر چکی ہیں۔
 

 

شیئر: