صحت مند غذا کا استعمال اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ وزن کم کرنے کے ہدف کی جانب بھی پہلا قدم ہے۔ تاہم وزن کم کرنے کا سفر معمول سے کچھ زیادہ طویل ہوتا ہے اور انسان صحت مند غذا کے استعمال کے باوجود بے چین ہونے لگتا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیت انجلی مُکرجی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے غذا کو متوازن بنانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
-
سردیوں میں مناسب مقدار میں پانی پینا کتنا ضروری؟Node ID: 884271
-
کیلوریز کم فائبر زیادہ، وزن کم کرنے والے 10 پھل کون سے؟Node ID: 884582
-
وہ بری عادتیں جو انسانی صحت کو ’بری طرح‘ متاثر کرتی ہیںNode ID: 885606
انہوں نے کہا کہ آپ صحت مند غذا کے استعمال کے باوجود وزن کم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں؟ میں نے یہ بہت بار ہوتے دیکھا ہے۔ بعض اوقات مسئلہ یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے کیا کھایا ہے بلکہ کتنا کھایا ہے اور آپ کا نظام انہضام اسے ہضم کیسے کرتا ہے۔
انجلی مُکرجی نے اپنی ویڈیو میں ان نکات کو بیان کیا ہے جو وزن کم کرنے کے سفر میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
1: اپنی غذا کا تناسب اور کیلوریز کی مقدار دیکھیں
ماہر غذا کے مطابق ’یہ ممکن ہے کہ آپ صحت مند غذا کو زیادہ تناسب میں کھا رہے ہوں، جیسے باداموں کا آٹا اور گھی کو صحت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں کیلوریز کافی زیادہ ہوتی ہیں۔ لہذا اگر آپ ان چیزوں کا زیادہ استعمال کریں گے تو یہ آپ کی وزن کم کرنے کی کوشش پر اثر پڑے گا۔

2: صحت مند غذا کو زیادہ کھانا
انجلی مُکرجی کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ آپ ڈرائی فروٹس، کھجوروں اور ڈارک چاکلیٹ کو ایک حد سے زیادہ کھا رہے ہوں۔ یہ تمام چیزیں صحت مند ہیں لیکن ان کو زیادہ کھانا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوتا۔
3: اپنے ہارمونز کی صحت کا جائزہ لیں
انجلی نے کہا کہ اپنے ہارمونز کی صحت کا جائزہ لیں کیونکہ تھائیرائیڈ کی بیماری جو خون کے ٹیسٹ میں بھی ظاہر نہیں ہوتی، وزن کم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کر سکتی ہے۔
4: دائمی تناؤ
ماہر غذا انجلی مُکرجی کے مطابق دباؤ میں رہنا آپ کے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا سکتا ہے جس کا نتیجہ نکلے ہوئے پیٹ کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ تو اگر آپ اس دباؤ کو کم کریں گے تو یہ وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

5: معدے کی صحت
انجلی کا کہنا تھا کہ اوپر بتائے گئے تمام نکات کے علاوہ معدے کا ٹھیک رہنا بھی اہم ہے۔ ’صحیح مائیکروبس وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اگر کوئی اور چیز کام نہ کر رہی ہو تو آٹھ سے 16 گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں۔‘