Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی سپورٹس ہب کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ

افغان ٹیم کے تربیتی کیمپوں، بین الاقوامی سیریز اور ٹورنامنٹس کا میزبان ہو گا (فوٹو: وام)
 ابوظبی کرکٹ اینڈ سپورٹس ہب نے ابوظبی سپورٹس کونسل کی سپورٹ سے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
 جس کے تحت ابوظبی متحدہ عرب امارات میں افغان ٹیم کے تربیتی کیمپوں اور انڈر 19 اور اے ٹیم کی تمام بین الاقوامی سیریز اور ٹورنامنٹس کا میزبان ہو گا۔
وام کے مطابق معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ بورڈ، امارات کے مختلف سٹیڈیمز میں سینیئر ٹیم کی دو طرفہ سیریز کا انعقاد کےلیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
معاہدے کے تحت افغان کرکٹ بورڈ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔
 معاہدے پر ابوظبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے سی ای او میٹ بوچر اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے دستخط کیے۔
 تقریب میں ابوظبی سپورٹس کونسل کے سیکریٹری جنرل عارف العوانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پرعارف العوانی نے کہا ’یہ معاہدہ افغانستان میں کرکٹ کے فروغ اور سپورٹ کے لیے ہے۔ ابوظبی میں مختلف عالمی ٹورنامنٹس، پروگرام اور تربیتی کیمپس کی میزبانی پر بھی فخر ہے۔ یہاں ایک وسیع بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔‘

 

شیئر: