Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد...وفاقی حکومت نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی قر اردادوں کے مطابق ان تنظیموں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ کالعدم تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن کسی دوسری تنظیم کے نام پر سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے اور نہ عطیات جمع کرسکتے ہیں۔ ان کے بیشتر عہدیداروں اورکارکنوں کو صوبائی حکومتوں نے شیڈول فورتھ کی فہرست میں شامل کرکے ان کی آمدورفت کو بھی محدود کردیا ہے۔ 4 تنظیموں کو واچ لسٹ میں شامل کیاگیا ان میں غلامان صحابہ، جماعت الدعوة، معمار ٹرسٹ اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن شامل ہیں۔2 تنظیموں الاختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پابندی عائد کی ہے۔

 

شیئر: