Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 3 ماہ کے دوران 5.31 ملین غیرملکی سیاح، یورپی سب سے زیادہ

دبئی میں جنوبی ایشیا کے سیاحوں کی شرح 14 فیصد رہی (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں جنوری سے مارچ کے درمیان 5.31 ملین غیرملکی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت نے 32 ویں عریبین ٹریول مارکیٹ میں  شرکت کا اعلان کیا ہے جو پیر کو شروع ہورہا ہے۔
دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت  کے پویلین میں 125 سے زائد سرکاری اور نجی ادارے شریک ہوں گے۔
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مغربی یورپ کے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جو کل سیاحوں کا 22 فیصد رہے۔ ان کی تعداد 1.15 ملین تھی۔
دوسرے نمبر پر مشرقی یورپ کے سیاح  دبئی آئے۔ ان کی تعداد 17 فیصد تھی۔ تیسرے نمبر پر جی سی سی کے سیاح رہے ان کی تعداد 15 فیصد رہی۔
جنوبی ایشیا کے سیاحوں کی شرح 14 فیصد رہی جبکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سیاح 12 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
امریکی سیاح کل سیاحوں کا 7 فیصد رہے جبکہ آسٹریلیا کے سیاحوں کی تعداد ایک فیصد رہی۔
 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہوٹل کمروں کی ریزرویشن کی شرح بھی بڑھی ہے۔ بک کرائے گئے کمروں کی تعداد 11.19 ملین رہی۔ ا
 ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 647 درھم تک پہنچ گیا جبکہ دستیاب کمروں کا اوسط کرایہ 528 درھم رہا۔

 

شیئر: