Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وژن 2030 درست ٹریک پر ہے: سعودی وزیر اطلاعات

93 فیصد  قومی منصوبوں میں کامیابی حاصل کی گئی ہے
سعودی وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ’ وژن 2030 درست ٹریک پر ہے، مقررہ ٹائم فریم کے اعتبار سے 85 فیصد اقدامات پورے ہو چکے ہیں جبکہ 93 فیصد  قومی منصوبوں میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزیر اطلاعات نے سعودی وژن 2030 کے حوالے سے پریس بریفنگ میں بتایا ’وژن 2030 تین مرکزی اہداف جن میں ’فعال معاشرہ‘، ’ شاندار معیشت‘ اور ’پرجوش قوم‘ پر مشتمل ہے جس کے 96 اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’8 اہداف کو مقررہ وقت سے قبل ہی حاصل کرلیا گیا جن میں اہم ترین ہدف لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت جس کا ہدف 36 فیصد تک حاصل کیا گیا۔‘
بے روزگاری کی شرح میں کمی جو 7 فیصد تک ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ مملکت میں عالمی سطح کی معروف 571 کمپنیوں کے ریجنل ہیڈ کوارٹرز مملکت میں قائم کیے گئے۔‘
 ’رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ کا ہدف حاصل کیا گیا جس کے تحت ان کی تعداد مقررہ وقت سے قبل ہی 1.2 ملین سے تجاوز کرگئی۔‘
سلمان الدوسری نے مزید کہا ’نان آئل سرگرمیوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا جس کے تحت مقامی پرڈکشنز 51 فیصد تک پہنچ گئی۔
نان آئل ایکسپورٹ میں 2016 سے 73 فیصد اضافہ ہوا جس سے ہونے والی آمدنی 307 ارب ریال تک ہو گئی۔
تجارتی سرپلس بھی 192 فیصد سے بڑھ گیا جس سے آمدنی 474 ارب ریال سے تجاوز کرگئی۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثے دگنے ہو کر 3.53 ٹریلن ریال تک ہوگئے۔
وزیر اطلاعات نے ولی عہد کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں کے لیے ہاوسنگ اسکیم میں ذاتی حیثیت میں ایک ارب ریال کا عطیہ کیے جانے کے اقدام کو سراہا۔
ایک سوال پر جس میں وژن کے حوالے شک کا اظہار کیا گیا تھا کا جواب دیتے ہوئےکہنا تھا کہ ’ اس وقت حقیقت ہمارے سامنے عیاں ہے، اعدادوشمار کی شکل میں حاصل کردہ کامیابیاں واضح ہیں جن سے انکار نہیں کیا جاسکتا وہ اہداف جنہیں وقت سے پہلے حاصل کیا گیا وہ ان لوگوں کے لیے واضح جواب ہیں جو وژن پرشک کرتے ہیں۔‘

 

شیئر: