Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے رابطہ

ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن ( پی ایل او) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین اور ریاست فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ  کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
رابطے کے دورن دوطرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی کاز پر فلسطینی عوام کے مفادات کی سپورٹ کےلیے مشترکہ اقدامات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ فلسطینی قیادت کی طرف سے فلسطینی سیاسی عمل کو مضبوط بنانے کےلیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
جس میں حسین الشیخ کی پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین اور فلسطین کے نائب صدر کی حیثیت سے تقرری شامل ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ’ یہ اصلاحات فلسطینی سیاسی عمل کو فروغ دیں گی اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کےلیے وسیع تر کوششوں میں معاون ثابت ہوں گی۔‘
’ان میں سب سے اہم حق خود ارادیت اور1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے۔‘

 

شیئر: