ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ جازان ریجن میں دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق المجاہدین فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ جازان کے سرحدی علاقے میں گشت پر مامور پارٹی نے ایک گاڑی کو روکا جسے سعودی شہری چلا رہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
مکہ ریجن میں دراندزوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر شہری گرفتارNode ID: 751166
گاڑی میں 14 غیرملکی سوار جو غیرقانونی طورپر سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہوئے۔ دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے الزام میں شہری کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ غیرملکیوں کو متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا جہاں ان کے خلاف تحقیقات کے بعد انہیں مقررہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں داخل ہونے والے دراندازوں کوکسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے علاوہ ازیں وہ گاڑی جس کے ذریعے دراندازوں کو منتقل کیا گیا ہو یا وہ گھر جہاں انہیں پناہ دی گئی ہو وہ بھی بحق سرکار ضبط کیا جاتا ہے۔