شاہ سلمان کو عراق میں ہونے والی عرب سمٹ میں شرکت کی دعوت
شاہ سلمان کو عراق میں ہونے والی عرب سمٹ میں شرکت کی دعوت
اتوار 4 مئی 2025 21:35
عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عراق کے صدرعبداللطیف جمال رشید کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس کے ساتھ پانچویں عرب اکنامک اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد محمد حسین نے ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالے کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری سعود الساطی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
واضح رہے عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔