Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ بندی معاہدے سے خطے میں سلامتی اور استحکام بڑھے گا: جی سی سی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ جنوبی ایشیا میں سلامتی اور استحکام بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے تنازعات کے حل کےلیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے جی سی سی کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
جاسم محمد البدیوی نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے جامع حل کی طرف ایک قدم ثابت ہوگا  جس سے ان کے عوام کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کو یقینی بنائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے بھی  پاکستان اور انڈیا کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ’ اس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔‘
 وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مملکت کی جانب سے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ملکوں کی تعریف کی۔ تنازعات کو مذاکرات اور پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: