سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے سنیچر کو بغداد میں افریقی یونین کمیشن کے سربراہ محمود علی یوسف نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 34 ویں عرب سمٹ کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور افریقی یونین کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مطشر العنزی بھی موجود تھے۔
یاد رہے عرب سمٹ کا مرکزی موضوع اہم علاقائی امور پر غور ہے جن میں سرفہرست غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہے۔
اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اور مشترکہ عرب سلامتی کو مضبوط بنانے جیسے معاملات بھی زیر بحث آئے۔