حرمین شریفین میں رضا کاروں کا اندراج شروع
’یہ اقدام وزارتِ افرادی قوت اور غیر منافع بخش شعبے کے مرکز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین میں حج موسم کے دوران رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والوں کے اندراج کا عمل شروع کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت کام کرنے والی دینی کمیٹی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مرد و خواتین کے لیے رضاکارانہ خدمات کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام وزارتِ افرادی قوت و سماجی ترقی اور قومی غیر منافع بخش شعبے کے مرکز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے تاکہ حرمین شریفین میں رضاکارانہ مواقع فراہم کئے جا سکیں۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ کےپاس دینی شعبوں میں رضاکارانہ خدمات کے لیے مکمل پروگرام موجود ہیں اور وہ حرمین شریفین میں رضاکارانہ مواقع فراہم کرتی ہے‘۔
’انتظامیہ رضاکاروں کو متوجہ کرنے اور قومی صلاحیتوں و مہارتوں کو اللہ کے گھر کے زائرین اور مسجد نبوی کے آنے والوں کی خدمت میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے‘۔