پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں لکی مروت اور بنوں سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں رہائش پذیر خاندان کی 26 ماہ کی بچی میں پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں اور وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسی طرح بنوں کی تحصیل وزیر کے علاقے سین ٹنگہ میں 40 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان میں پولیو سے تین بچوں کی موت، جعلی ویکسینیشن کا انکشافNode ID: 877793
نئے کیسز کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے، جن میں سے پانچ خیبر پختونخوا، چار سندھ اور پنجاب سے ایک کیس شامل ہے۔
پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کرنے کے لیے ملک بھر میں پولیو مہم کئی سال سے چلائی جا رہی ہے تاہم کیس سامنے آنے کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔
انسداد پولیو پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران مجموعی طور پر 74 کیس سامنے آئے تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقوں سے تھا۔