Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات

دونوں ملکوں کے تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ نے منگل کو کوالالمپور میں جی سی سی، آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے ہم منصب محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر دوطرفہ اور کثیر جہتی تعاون و ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی اور ملائیشیا میں سعودی سفیر مساعد السلیم بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر خارجہ  جی سی سی اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ( آسیان) کے دوسرے سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
 وہ ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے جی سی سی ،آسیان، چین سمٹ اور متعلقہ فورمز میں بھی شرکت کریں گے۔
وقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں وسیع تر ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا، باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون اور ہم آہنگی  کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔

 

شیئر: