سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جی سی سی اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ( آسیان) کے دوسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے،مملکت کے وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق وہ اجلاس میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وسیع تر ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے آسیان میں انڈونیشیا، ویتنام، لاوس، برونائی، تھائی لینڈ، میانمار، فلپائن، کمبوڈیا، سنگاپور ار ملائیشیا شامل ہیں۔