Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر دستخط کر دیے: وائٹ ہاؤس

حماس نے کہا ہے کہ انہیں جنگ بندی سے متعلق مجوزہ مسودہ موصول ہو گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں اور ثالثوں کی جانب سے اس تجویز کا مسودہ حماس کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوِٹ نے جمعرات کو اس بارے میں بتایا ہے۔
 وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف نے اسرائیل کے دستخط کے بعد جنگ بندی کی تجویز کا مسودہ حماس کو بھیجا ہے۔
انہوں نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ مذاکرات جاری ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی اور پھر ہم تمام یرغمال افراد کو ان کے گھروں میں واپس لا سکیں گے۔‘
اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کے ہاتھوں یرغمال افراد کے اہل خانہ کو بتایا تھا کہ اسرائیل نے امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف کا جنگ بندی کا مجوزہ مسودہ قبول کر لیا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ انہیں ثالثوں کے توسط سے جنگ بندی کا مسودہ موصول ہو چکا ہے اور وہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

شیئر: